ورچوئل یونیورسٹی کا سرکاری یونیورسٹیوں کو آن لائن ایجوکیشن سسٹم مفت فراہم کرنے کا فیصلہ

14 سرکاری یونیورسٹیوں کو لرننگ منیجمنٹ سسٹم فراہم کر دیا ،ویڈیو لیکچرز ، اسائمنٹ ، نصاب کی تقسیم سمیت دیگر سہولیات مہیا کی جانے لگیں

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 28 مارچ 2020 17:38

ورچوئل یونیورسٹی کا سرکاری یونیورسٹیوں کو آن لائن ایجوکیشن سسٹم مفت ..
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ28 مارچ 2020ء ) ورچوئل یونیورسٹی نے سرکاری یونیورسٹیوں کو آن لائن ایجوکیشن سسٹم مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورچوئل یونیورسٹی اپنا تیار کردہ (ایل ایم ایس ) لرننگ منیجمنٹ سسٹم سرکاری یونیورسٹیز کو مفت فراہم کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ ورچوئل یونیورسٹی نے ایک معاہدے کے تحت مختلف 14 سرکاری یونیورسٹیوں کو لرننگ منیجمنٹ سسٹم فراہم کر دیا ہے۔

جس میں ویڈیو لیکچرز ، اسائمنٹ ، نصاب کی تقسیم سمیت دیگر سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ جو کہ کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال میں تعلیم میں آنے والی  رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا ۔ استاتذہ کو ایل ایم ایس تک رسائی کیلئے ایپ فراہم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ہائیر ایجوکیشن کمشن نے تمام سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کو آن لائن ٹیچنگ کی ہدایت دی ہے۔

جس کے بعد متعدد یونیورسٹیوں نے آن لائن لیکچرز کیلئے سسٹم انسٹال کر دیا گیا جبکہ دیگر یونیورسٹیاں جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ آٹھانے کیلئے سرگرم ہیں۔ تاہم اب ورچوئل یونیورسٹی نے تاریخی قدم اُٹھاتے ہوئے تمام سرکاری یونیورسٹیوں کو ایل ایم ایس مفت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔ واضح رہے کورونا وائرس سے بچاؤ کو روکنے کیلئے تمام تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا تھا۔

حکومت نے ملک بھر میں31مئی تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے ،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ 13مارچ کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی گئی۔ میڈیا بریفنگ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ رمضان شریف اور عیدالفطر کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کریں گے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لوگوں کو گھروں میں رہنا ہوگا۔  آج قومی سلامتی کمیٹی کی پانچویں میٹنگ تھی۔کورونا سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کے تحت آگے چل رہے ہیں۔