قومی کرکٹرز کو پی ایس ایل سمیت چار لیگز میں شرکت کی اجازت دے دی گئی
ہیڈ کوچ یا ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ممنظوری کے باوجود بھی درخواست کی حتمی منظوری کا اختیار دنیا بھر کے بورڈز کی طرح پی سی بی چیف ایگزیکٹو کے پاس ہو گا، اعلامیہ
ہفتہ 28 مارچ 2020 22:56
(جاری ہے)
بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہیڈ کوچ یا ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ممنظوری کے باوجود بھی درخواست کی حتمی منظوری کا اختیار دنیا بھر کے بورڈز کی طرح پی سی بی چیف ایگزیکٹو کے پاس ہو گا۔
ڈومیسٹک کرکٹ کے کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو بھی این او سی کی منظوری کے لیے اپنی کرکٹ ایسوسی ایشن سے رابطہ کرنا ہو گا اور ایسوسی ایشنز کی منظوری کے بعد ہی یہ اس درخواست کو مزید کارروائی کے لیے بالترتیب کرکٹ آپریشنز اور چیف ایگزیکٹو کے پاس بھیجا جائے گا۔بورڈ نے اس کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے بھی بورڈ نے این او سی کے حصول کے لیے شرائط عائد کردی ہیں۔پی سی بی کے مطابق این او سی حصول مذکورہ کھلاڑیوں کو قومی ون ڈے اور ٹی20 ٹورنامنٹس کے لیے دستیابی لازمی ظاہر کرنا ہو گی۔آئی سی سی قوانین کے تحت ریٹائر یا کرکٹ کی سرگرمیوں میں غیرسرگرم کھلاڑیوں کو بھی غیرملکی لیگز میں شرکت کے لیے پی سی بی کا این او سی درکار ہو گا۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اس پالیسی کو جامع اور متوازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ سمیت ان کی قومی اور بین الاقوامی مصروفیات کو ترجیح دی لیکن اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو اضافی کمائی اور دنیا بھر میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع بھی فراہم کیا تاہم پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نے واضح کیا کہ کسی بھی کھلاڑی کو انجری کے خدشے یا قومی و بین الاقوامی مصوروفیات کے پیش نظر بورڈ کو این او سی منسوخی کا مکمل اختیار ہو گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.