ضلع لسبیلہ میں اس وقت کوئی بھی کورونا وائرس کا کیس موجود نہیں ہے ، ڈاکٹر عبد الر زاق

سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں بھیج کرلوگوں میں خوف وہراس پھیلایا جارہاہے ایسی جھوٹی خبروں سے اجتناب کیاجائے

اتوار 29 مارچ 2020 20:30

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) گزشتہ روز اوتھل کے نوجوان میںکورونا وائرس ہونے کی سوشل میڈیا پر چلنے والی خبرجھوٹی نکلی،رمضان مری نامی نوجوان ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل پہنچ گئے اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالرزاق رونجھو سے ملاقات کرکے اپنے متعلق چلنے والی خبر کو جھوٹاقرار دے دیا جبکہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالرزاق نے رمضان مری کامکمل میڈیکل چیک اپ کیا اور اسے صحت مندقرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پرجھوٹی خبر یں چلانے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو آگاہ کردیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پراوتھل کے نوجوان رمضان مری نامی نوجوان کو کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے اور اسے فوری کراچی منتقل کرنے کی خبرچلی اور چند منٹوں میں یہ خبرجنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم اتوار کے روز رمضان مری ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل پہنچ گیا جہاں پر انہوںنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالرزاق رونجھو سے ملاقات کرکے اپنے متعلق چلنے والی خبرکو جھوٹا قرار دیا دیا اس دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیوہسپتال اوتھل ڈاکٹر عبدالرزاق رونجھونے رمضان مری کا مکمل چیک اپ کیا اور انکی گزشتہ ایک ماہ کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جس کے بعد ڈاکٹر عبدالرزاق نے رمضان مری کو مکمل صحت یاب قرار دیتے ہوئے کہاکہ ضلع لسبیلہ میں اس وقت کوئی بھی کورونا وائرس کا کیس موجود نہیں ہے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں بھیج کرلوگوں میں خوف وہراس پھیلایا جارہاہے ایسی جھوٹی خبروں سے اجتناب کیاجائے کیونکہ ایسی من گھڑت خبروں سے لوگ اضطرابی کیفیت اور خوف میں مبتلا ہوجاتے ہیںانہوںنے کہاکہ رمضان مری مکمل صحت یاب ہے اور اس وقت میرے ساتھ موجود ہے انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا پر رمضان مری کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبرچلانے والے کے خلاف کاروائی کیلئے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ کو آگاہ کردیاگیاہے آئندہ اس طرح کی جھوٹی اور من گھڑت خبریں چلانے والوں کیخلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے گی اور انہیں کڑی سزا دلائی جائے گی ۔