شہباز شریف سیاست کو کورنٹائن میں لے جائیں، فردوس عاشق اعوان کا مشورہ

عوام آپ کو مسترد کرچکے ہیں، جس صوبے میں عوام نے جن لوگوں کو منتخب کیا ہے، انہیں کام کرنے دیں، معاون خصوصی اطلاعات

اتوار 29 مارچ 2020 21:05

شہباز شریف سیاست کو کورنٹائن میں لے جائیں، فردوس عاشق اعوان کا مشورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2020ء) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو سیاست کورنٹائن میں لے جانے کا مشورہ دیدیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو میڈیا بریفنگ کے دوران فردوس اعوان نے اپوزیشن لیڈرسے کہا کہ آپ گھر پر سکون سے بیٹھے ہیں، آپ ڈاکٹروں پر انگلی نہ اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف صاحب آپ سیاست کو کورنٹائن میں لے جائیں، بہتر تجاویز دے سکتے ہیں تو دیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ عوام آپ کو مسترد کرچکے ہیں، جس صوبے میں عوام نے جن لوگوں کو منتخب کیا ہے، انہیں کام کرنے دیں۔