باجوڑمیں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا،کیس مثبت آنے کے بعد ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب علی شاہ کے حکم پر باجوڑ پولیس نے علاقہ شیخ مینو کو سیل کردیا
خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میںکرونا وائرس سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے،کمشنر ہزارہ
اتوار 29 مارچ 2020 21:35
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود ، ڈسٹرکٹ پولیس افیسرباجوڑپیرشہاب علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم نے شیخ مینو جاکرپورے علاقہ کے صورتحال کاجائزہ لیا۔
اے سی خار فضل رحیم نے ڈی سی باجوڑ اور ڈی پی او باجوڑ کو پورے علاقہ کے بارے میں بریفنگ دی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ پیر شہاب علی شاہ نے 21عدد پولیس کی نفری تعینات کردی ۔ضلعی انتظامیہ نے پورے علاقہ کو قرنطینہ سنٹر میں تبدیل کردیا۔دریں اثناء خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میںکرونا وائرس سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کی تصدیق کمشنر ہزارہ نے کی ہے،کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام نے بتایا کہ دو روز قبل ایبٹ آباد کے مقامی اسپتال میں داخل ہونے والے سردار الیاس خان انتقال کر گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سردار الیاس خان ایک ہفتہ قبل تبلیغی جماعت کیساتھ تھے، تبلیغی جماعت کے باقی 10افراد کو مقامی ہوٹل میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا تھا۔دریں اثنائضلع ملاکنڈ میں کورونا وائر س کے مشتبہ مریضوں کی کل تعداد198ہو گئی رزلٹ کے منتظر6کیسزمیں3 کا رزلٹ نیگیٹیوہے جبکہ 3ٹیسٹوں کا رزلٹ آنا باقی ہے لیوی تھانوں کی سطح پرڈاکٹرز کی سربراہی میںکمیٹیاں قائم کردی گئی ہیںجو کہ اپنی حدود میںقرنطینہ کورونا ٹیسٹ اور دیگر امور بارے مکمل با اختیار ہونگی، ملاکنڈ کے پبلک ہیلتھ آفیسر اور فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر صغیر معانی نے میڈیا کو دی گئی بریفنگ میںکہا کہ اب تک ضلع بھر میں 198 ہوم قرنطینہ میں موجود افرادکی دیکھ بال فوڈ علاج اور نگرانی وغیرہ کیلئے تھانوں کی سطح پر19کمیٹیاں قائم کر دی ہیںڈاکٹرز کی چیئرمین شپ میں کام کرنے والی ان کمیٹیوں میں مقامی اساتذہ سیکر ٹری یو سیزاور لیوی اہلکار وغیرہ شامل ہیں جوکہ مکمل با اختیار ہو نگی اور ڈیلی بیس پر ڈی سی آفس رپوٹ کریں گی اور شام تک روزانہ ڈسٹرکٹ اپ ڈیٹ مرتب کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.