Live Updates

چوہدری شوگر ملز کیس میں ریفرنس دائر ہونے تک نوازشریف، مریم نواز اور یوسف عباس کو حاضری سے استثنیٰ

پیر 30 مارچ 2020 15:28

چوہدری شوگر ملز کیس میں ریفرنس دائر ہونے تک نوازشریف، مریم نواز اور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ریفرنس دائر ہونے تک نوازشریف، مریم نواز اور یوسف عباس کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت شریف خاندان کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا تینوں ملزمان کی ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہو چکی ہے، نیب کی جانب سے ابھی تک ریفرنس دائر نہیں کیا گیا، ریفرنس دائر ہونے تک عدالت کے سامنے کوئی کارروائی زیر سماعت نہیں ، عدالت ریفرنس دائر ہونے تک نواز شریف، مریم نواز اور یوسف عباس کو حاضری سے استثنیٰدے، جب ریفرنس دائر ہوگا تو ملزمان کو طلب کیا جائیگا۔عدالت نے وکلا ء کے دلائل سننے کے بعد ریفرنس دائر ہونے تک نوازشریف، مریم نواز اور یوسف عباس کو حاضری سے استثنیٰ دیدیا ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات