کرونا وائرس ایک موذی بیماری ہے جس سے بچاؤ کے لیے حکومت نے جو اقدامات کیے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ،انجینئر حافظ سرفراز

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 مارچ 2020 16:17

کرونا وائرس ایک موذی بیماری ہے جس سے بچاؤ کے لیے حکومت نے جو اقدامات ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کرونا وائرس ایک موذی بیماری ہے جس سے بچاؤ کے لیے حکومت نے جو اقدامات کیے ہیں وہ قابل تحسین ہیں جبکہ اس میں سب سے بہترین کردار ہمارے اداروں کا ہے جن کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما انجینئر حافظ سرفراز احمد ،راؤ محمد یونس نے کیا انہوں نے کہاکہ یہ خوش آئند بات ہے کہ آج ناصرف ہماری جماعت کام کررہی ہے بلکہ تمام سماجی اور سیاسی لوگ کرونا وائرس کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہیں اسی طرح افواج پاکستان،پولیس،رینجرز،ڈاکٹرز،نرسنگ سٹاف اور پیرا میڈیکل سٹاف جس محنت سے اس موذی بیماری کے خلاف عمل پیرا ہیں انہوں نے قوم کے دل جیت لیے ہیں اور ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں سلیوٹ پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمیں بحیثیت قوم اپنے آپ کو محدود کرکے محفوظ رکھنا ہوگا اسی میں ہم سب کا فائدہ ہیں جبکہ حکومت اس ضمن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔