ملک بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 1625ہے جن میں سے 883 زائرین اور 247 دوسرے ممالک سے آئے ہیں،

اب تک 32 افراد صحتیاب ہو گئے اور 21 جانبر نہ ہو سکے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، 24 گھنٹوں میں 99 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، شہری حکومت کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ وبا سے جلد نجات حاصل کر سکیں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل اور معاون خصوصی معید یوسف کی یومیہ بریفنگ

پیر 30 مارچ 2020 21:37

ملک بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 1625ہے جن میں سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ مٴْلک بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 1625ہیجن میں سے 883 زائرین اور 247 دوسرے ممالک سے آئے ہیں، اب تک 32 افراد صحتیاب ہو گئے اور 21 جانبر نہ ہو سکے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، 24 گھنٹوں میں 99 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، شہری حکومتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ وبا سے جلد نجات حاصل کر سکیں۔

پیر کو چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی امور معید یوسف کے ہمراہ اپنی یومیہ بریفنگ کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 99 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد یہ تعداد1625ہو گئی ہے اور 5 نئی اموات رپورٹ ہونے سے اب تک اموات کی تعداد21 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

علاقائی سطح پر کنفرم کیسز کی تعداد بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت آزاد کشمیر میں 6، بلوچستان میں 144، گلگت بلتستان میں 128، اسلام آباد میں 51، کے پی کے میں 195، پنجاب میں 596 اور سندھ میں 508 کیسز ہیں۔

ڈاکٹرظفر مرزا نے کہا کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھے گی جو اب تک 32 ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ڈیٹا تمام صوبوں میں متعین فوکل پوائنٹس سے اکٹھا کیا جاتا ہے جو مستند ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہاس وقت مٴْلک بھر میں7507 افراد مختلف قرنطینہ مراکز میں موجود ہیں جن میں سے 4255 افراد کے ٹیسٹ ہوئے 19 فیصد یعنی 796 پازیٹو ہیں اور کل 1625 مریضوں میں 883 زائرین اور247 مریض دوسرے ممالک سے آئے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ مجموعی کیسز میں سے لوکل کیسز کی تعداد 29 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 783 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں 773 صحتیاب ہو رہے ہیں اورمٴْلک میں مجموعی طور پر 10 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہآپ کے سامنے ایک پلان رکھنے جارہا ہوں، قومی سطح پرکوویڈ۔19 ریلیف ٹائگرز کا پروگرام شروع ہورہا ہے، اس کیفیت میں بہت سے لوگ اپنی مہارت کے مطابق مٴْلکی کوششوں میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں، اس معاملے کو فریم ورک دینے کے لیے ریسرچرز اور دیگر لوگوں کے آئیڈیاز کے لیے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پروگرام شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ۔19 کے حوالے سے تحقیق یا سروس کی تجاویز مانگی گئی ہیں جس کے لئے آخری تاریخ 3 اپریل ہے، انہوں نے کہا کہ تیز ترین عمل کے ذریعے ماہرین جن آئیڈیاز کو بہتر سمجھیں گے اٴْن افراد کو مدعو کیا جائے گا اور مالی معاونت بھی کی جائے گی۔ ڈاکٹرظفر مرزا نے کہا کہ اگر آپ ایک عام شہری ہیں یا ریسرچر ہیں اور حکومت کی کاوشوں میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیںتوآگے بڑھیںحکومت آپ کی مدد کرے گی اور آپ کے آئیڈیا کو قومی رنگ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے تعاون سے ایک اور پروگرام شروع کیا جائے گا۔