قمر الزمان کائرہ کا امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری سے ٹیلی فونک رابطہ

31 مارچ کوپیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہونے کی دعوت

پیر 30 مارچ 2020 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمرالزمان کائرہ نے امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری سے رابطہ کرکے کرونا وائر س کی روک تھام کے حوالے سی31مارچ کو پیپلز پارٹی کے زیر اہتما م مشترکہ جدوجہد کے موضوع پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میںشمولیت کی دعوت دی ۔

(جاری ہے)

جسے امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے قبول کر لیا ۔

امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہو نگے اور جماعت اسلامی کی ملک گیر فلاحی تنظیم الخدمت فانڈیشن کے ہزاروں رضا کاروں کی جانب سے وسطی پنجاب کے شہروں سمیت پورے ملک میں ہونے والے کام کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کریں گئے ۔