گورنرسندھ سے پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ ریجن کے صدور کی ملاقات

کورونا اور لاک ڈائون سے پیدا شدہ صورتحال، ادویات اور راشن کی فراہمی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 30 مارچ 2020 23:49

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے ریجنز کے صدور نے پیر کو گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے پیدا شدہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران کورونا وائرس اور لاک ڈائون سے پیدا شدہ صورتحال کے ضمن میں وزیر اعظم کے اقدامات کو سراہا گیا اور صوبہ سندھ کے تناظر میں کئی سفارشات دی گئیں ۔

ریجنز کے صدور نے وزیر اعظم سے مزید اقدامات کرنے کی اپیل کی تاکہ عوام کو موثر ریلیف دیا جاسکے۔ وفد کے اراکین نے راشن اور ادویات کی بروقت دستیابی کے لئے مزید اقدامات کرنے کی بھی درخواست دی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ وزیر اعظم کورونا کی وباء پر کنٹرول کے اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ اس پر جلداز جلدقابو پایا جاسکے۔