ا*کورونا وائرس کی تدارک حکومت کی اولین ترجیح ہے،میر عمیر محمدحسنی

پیر 30 مارچ 2020 22:05

Cچاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لائزن اسسٹنٹ اور کورونا وائرس کی تدارک کے متعلق فوکل پرسن میر عمیر محمدحسنی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تدارک حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تفتان شہر کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور سرحد کی بندش سے جو لوگ متاثر ہوئے حکومت ان کو راشن دے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک ایران سرحد شہر تفتان میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس اور مقامی قبائلی سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمشنر رخشان ڈویژن ایاز مندوخیل، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نور الامین مینگل، ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیرزمان، ایف سی ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل وقار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جاوید ڈومکی، اسسٹنٹ کمشنر محمد وارث، تحصیلدار ظہور احمد بلوچ، رسالدار میجر اکبر جان سنجرانی ودیگر حکام بھی موجود تھے اجلاس میں تفتان سرحد پر ایران سے واپس آنے والے پاکستانی شہریوں بشمول زائرین سے متعلق امور، قرنطینہ مراکز میں طبی، حفاظتی اور صفائی کے متعلق معاملات، سیکورٹی انتظامات اور کورونا وائرس کی مقامی سطح پر پھیلا ئوروکنے کے لیے لائحہ عمل اور متعلقہ تجاویز پر غور کیا گیا تفتان کی مقامی قبائلی عمائدین نے میر عمیر محمدحسنی کو پاک ایران سرحد کی بندش سے درپیش مسائل، روزمرہ اشیائے خوردونوش کی قلت سے آگاہ کرتے ہوئے کورونا وائرس کی پھیلا روکنے کے لیے مقامی لوگوں کے ٹیسٹ کرانے کی گزارش کی اس موقع پر میر عمیر محمدحسنی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام مطالبات پر فوری عملدرآمد کرائی جائے گی۔