شہباز شریف وہ مطالبات کر رہے ہیں جن پر حکومت پہلے ہی سے عملدرآمد کر رہی ہے‘ ویڈیو لنک اجلاسوں میں مصروف شہباز شریف اور ان کی پارٹی کے رہنما زمینی حقائق بارے علم ہی نہیں رکھتے،طبی عملے کو حفاظتی سامان او رکٹس فراہم کی گئی ہیں،مریضوں اور ٹیسٹنگ کا تمام ڈیٹا بھی لمحہ بہ لمحہ میڈیا کو جاری کیاجارہاہے‘ مسرت جمشیدچیمہ
پیر 30 مارچ 2020 23:50
(جاری ہے)
شہباز شریف نے اپنے دور میں صحت کے شعبے پر توجہ دینے کی بجائے اپنی اناء کے منصوبے شروع کئے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کوروناوائرس کے پھیلائو کو روکنے اور متاثرہ مریضوںکو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔ حکومت ہر لمحے بدلتی صورتحال کے مطابق تیاری کر رہی ہے اور قرنطینہ سنٹرز میں پیشگی ہزاروں کی تعدادمیں بستر تیا رکر کے تمام سہولیات مہیا کر دی گئی ہیں ۔صوبے میں کوروناوارئرس سے متاثرہ جتنے مریض زیر علاج ہیں ان کے علاج معالجے پر مامور ڈاکٹرز،نرسزاور پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی کٹس سمیت تمام سہولیات پہنچائی جارہی ہیں ۔ کورونا سے متاثرہ افراد کا سرکاری ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ اور علاج یقینی بنا یا جارہا ہے لیکن بد قسمتی سے شہباز شریف اس نازک موقع پر بھی اپنی شوبازی سے باز نہیں آ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے کسی طرح کے حقائق نہیں چھپا رہی بلکہ کورونا وائرس کے مریضوں اور ٹیسٹنگ کا تمام ڈیٹا لمحہ بہ لمحہ میڈیا کو جاری کیا جارہا ہے ،ویڈیو لنک پر مصروف شہباز شریف اور ان کی پارٹی کے رہنما زمینی حقائق کا علم ہی نہیں رکھتے اورانہیں موجودہ حالات میںبھی اپنی سیاست کی فکر لا حق ہے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکومت نے صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ، کورنٹین اور علاج کیلئے انتظامات کیے ہیں ،ڈاکٹرز، نرسز اور پیر امیڈیکل سٹاف ہمارے فرنٹ لائن سولجر ہیں جنہیںحفاظتی لباس اور کٹس فراہم کی گئی ہیں۔اپوزیشن جماعتیں ہوش کے ناخن لیں اور تحریک انصاف سے بغض کی آڑ میںسیاست سے باز رہیں۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.