امریکی ارکان کانگرس کاکورونا کی وباء سے نمٹنے کیلئے فلسطینیوں کی مدد کا مطالبہ

منگل 31 مارچ 2020 13:16

امریکی ارکان کانگرس کاکورونا کی وباء سے نمٹنے کیلئے فلسطینیوں کی مدد ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) امریکی کانگرس کے 8 ارکان نے امریکی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وباء کے خلاف غرب اردن اور غزہ کی پٹی میں بسنے والے فلسطینیوں کی مدد کرے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی ارکان کانگرس کی طرف سے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے بھی کورونا سے لڑنے کے لیے ایران، شمالی کوریا اور فلسطینیوں کی مدد کی اپیل کرچکے ہیں۔

مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ اور غرب اردن میں کوروناکی وباء کی روک تھام کے لیے مزید ادویات اور طبی آلات کی فراہمی کی ضرورت ہے، اگرفلسطینیوں کو بروقت طبی امداد فراہم نہ کی گئی تو انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی کانگرس کے ارکان کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ 2007ء سے فلسطین کے گنجان آباد علاقے غزہ کی معاشی ناکہ بندی جاری ہے۔

کرونا کی وبا ء کے سامنے آنے کے بعد اس ناکہ بندی کے فوری خاتمے اور غزہ کے عوام کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کی ضرورت ہے۔امریکی کانگرس کے ارکان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کی بند کی گئی امداد بحال کرے اور فلسطینی پناہ گزینوں کورونا سے بچانے کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونرواکی مالی مدد کی جائے۔