ْ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان لیبر ونگ کے کارکن ملک اشدر کرونا کے باعث انتقال کرگئے

منگل 31 مارچ 2020 16:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) گلگت بلتستان سے پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے کارکن ملک اشدر کرونا کے باعث انتقال کرگئے۔ چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے ملک اشدر کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف سے جاری بیان کے مطابق پا کستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے کارکن ملک اشدر کاکو گلگت میں بطور ایکسرے ٹیکنیشن خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کہاہے کہ ملک اشدر کی رحلت پر دل نہایت رنجیدہ ہے،اگلے محاذوں پر مورچہ زن قوم کے ان بیٹوں کو سلام پیش کرتے ہیں، اللہ تعالی ملک اشدر کاکو کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔