کورونا وائرس سے پریشا ن کویتی حکومت کی جانب سے غیر قانونی تارکین کو اہم پیشکش کر دی گئی
وطن واپس جانے کے خواہش مند تارکین کو فضائی ٹکٹس حکومت دے گی
محمد عرفان منگل 31 مارچ 2020 17:50
(جاری ہے)
بلکہ حکومت کی جانب سے وطن واپس جانے والوں کو ٹکٹس بھی دی جائیں گی۔
ان پر عائد تمام جرمانے معاف ہو جائیں گے، جن میں ٹریفک جرمانے بھی شامل ہیں۔البتہ جن تارکین کے اقاموں کی مُدت ختم ہو گئی ہے، اور وہ کسی وجہ سے جرمانے جمع نہ کروانے کے باعث اس مملکت میں غیر قانونی تصور کیے جا رہے ہیں۔ اگر وہ مملکت میں قانونی طریقے سے قیام کے خواہش مند ہیں تو وہ اپنے تمام جرمانے ادا کردیں جس کے بعد ان کا اقامہ بحال کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ کویت میں جزوی کرفیو نافذ ہونے کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔ چند روز قبل کرفیو کے دوران باہر آنے والے غیر ملکیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔ ان افراد کی گرفتاری ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کی گئی۔ کویتی اخبار القبس نے بتایا ہے کہ فروانیہ کے علاقے میں چند غیر ملکی کرفیو کے اوقات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی رہائش گاہوں سے باہر آ کر سڑک پر اکٹھے ہوئے اور خوب شور شرابا کرتے رہے۔ تاہم ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آئی اور ان کی نشاندہی کرنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ کویتی وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر 10 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جنہیں متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ان گرفتار شدگان کو جلد ملک سے بے دخل کر دیا جائے گا اور انہیں بلیک لسٹ کر کے ان کے مملکت میں دوبارہ داخلے پر تاحیات پابندی عائد کر دی جائے گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.