سینیٹر رحمان ملک نے میر جاوید رحمن کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

منگل 31 مارچ 2020 18:15

سینیٹر رحمان ملک نے میر جاوید رحمن کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے میر جاوید رحمن کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، اللہ تعالی مرحوم میر جاوید رحمان کے پسمندگان کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ میر جاوید رحمان کی آزادی صحافت و پاکستان کیلئے گران قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔انہوںنے کہاکہ اس مشکل گھڑی میں جب پورا خاندان صدمے سے گزر رہاہے میری عدالت سے اپیل ہے کہ میر شکیل رحمان کو انصاف فراہم کرتے ہوئے فوری طور پر رہا کیا جائے تاکہ خاندان اس غم کو اکٹھا جھیل سکے۔