نیتن یاھو کے بعد کرونا کے شبے میں اسرائیلی آرمی چیف بھی قرنطینہ منتقل

ْآرمی چیف کی حالت بہتر، ابھی تک ان میں کرونا کی وباء کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی،ترجمان

بدھ 1 اپریل 2020 11:15

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) اسرائیل میں کرونا کی تیزی کے ساتھ پھیلتی وباء نے اسرائیل کی صف اول کی سیاسی اور عسکری قیادت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی کرونا کے باعث آئسولیشن کے بعد آرمی چیف جنرل آویف کوخاوی بھی قرنطینہ منتقل کردیے گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ٹویٹر پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں بتایا کہ آرمی چیف نے 10 روز قبل ایک اجلاس کی صدارت کی تھی جس کے بعد میں بعد میں پتا چلا تھا کہ اس میں شرکت کے والا ایک عہدیدار کرونا کا شکار تھا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ادرعی درعی نے بتایا کہ آرمی چیف کی حالت بہتر۔ ابھی تک ان میں کرونا کی وباء کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔ ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔