دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

بدھ 1 اپریل 2020 12:32

دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کی تفصیلات جاری کر دیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 33900کیوسک اور اخرج 5000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 32900کیوسک اور اخراج 32900کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد47000 کیوسک اور اخراج5000 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 26700 کیوسک اور اخراج 22300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح جناح بیراج میں پانی کی آمد آمد45700کیوسک اور اخراج 42500 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد47400 کیوسک اوراخراج 32200 کیوسک، تونسہ بیراج میں آمد41100 کیوسک اور اخراج 41100 کیوسک، پنجند میں پانی کی آمد57000 کیوسک اور اخراج 53700 کیوسک، گدو بیراج میں آمد 61800کیوسک اور اخراج 61300 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد46700کیوسک اور اخراج27100کیوسک اور کوٹری بیراج میں آمد 26400 کیوسک اور اخراج 11200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، پانی کی موجودہ سطح1465.28 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.822 ملین ایکڑ فٹ، منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1186.25 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.520 ملین ایکڑ فٹ، چشمہ میں کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، پانی کی موجودہ سطح 646.60 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.173 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24 گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل بدھ کی صبح 6 بجے کی ہے۔