سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری

گرینڈ آپریشن ، جواری شراب منشیات فروشوں اشتہاری مفرور سمیت 51 ملزمان گرفتار چرس، شراب، گٹکہ مین پڑی مضر صحت چھالیہ و دیگر مال برآمد

بدھ 1 اپریل 2020 20:24

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2020ء) سکھر پولیس کا جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،گرینڈ آپریشن ، جواری شراب منشیات فروشوں اشتہاری مفرور سمیت 51 ملزمان گرفتار چرس، شراب، گٹکہ مین پڑی مضر صحت چھالیہ و دیگر مال برآمد، ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق سکھر پولیس جہاں ایک طرفکورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پیش پیش اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے ویہی سکھر پولیس جرائم پیشہ عناصر اور سماجی برآئیوں میں ملوث افراد کے خلاف بھی کریک ڈاؤن میں مصروف عمل ہے گذشتہ روز سکھر پولیس نے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی ہدایت پر سماجی برائیوں سمیت جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے آپریشن مں جواری شراب منشیات فروشوں اشتہاری مفرور سمیت 51 ملزمان کو گرفتارکر کے ملزمان کے قبضے سے چرس، شراب، گٹکہ مین پڑی مضر صحت چھالیہ و دیگر مال برآمد کر کے انکے خلاف مقدمات درج کئے ہیں کاروائیاں اس طرح سے عمل میں لائی گئی تھانہ راؤ شفیع اللہ پولیس نے حدود کے مختلف علاقوں میں کاروائیاںکرتے ہوئے گٹکا سپلائر یعقوب سومرو، جواری عرفان، عمران، شراب فروش محمد علی،سرفراز، محمد افضل، ذوالفقار، اشتہاری ملزمان ندیم،عطاء اللہ ،مفرور تنویر، وسیم، کلیم، آباد پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ و اروائیاں میں شراب فروش ندیم،منشیات فروش عضمت، گٹکا ف زبیر احمد میرانی، تھانہ سی سیکشن نے دوران کاروائی دس ملزمان کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان میں اشتہاری سونو، ریاض، فرید گل، ندیم، مفرور مشتاق، جواری ساحل، شفقت، عامر، گٹکا فروز جواد ، تھانہ پٹنی پولیس نے اشتہاری نہال مفرور حبیب اللہ، تھانہ اے سیکشن پولیس نے اشتہاری قلندر بخش، اسلم منشیات فروش عمران بندھانی، خالد گٹکا فروش محمد علی ، جھانگڑو پولیس نے ملزمان میں علی نواز، علی محمد، منشیات فروش شفیق، شراب شکیل جواری کلیم، منیر اور عطاء اللہ راجپوت ، تھانہ سنگرار پولیس نے امجد، فتح، فاروق، سردار شاہ، رحیم بخش، تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے بچل شاہ، عارف بلڈرز سمیت دیگر علاقوں میں کاروائیاںکرتے ہوئے ملزمان میں غلام سرور، علی گل، دین محمد اختر میرانی، صداقت، رفیق، امین، ریاض امید علی اور فرحان کو گرفتار کر کے ملزمان سے مین پڑی، گٹکہ شراب چرس جوا کی مختلف اقسام کی گیمز و دیگر سامان برآمد کر کے مقدمات درج کئے ہیں ، کامیاب کاروائیاں پر ایس ایس پی سکھر نے پولیس پارٹیز کو شاباشی کا پیغام دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :