دنیا بھر میں ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے 6 اپریل کو منایا جائے گا

قومی ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی گھروں میں ہی رہتے ہوئے ٹیبل ٹینس ڈے منانے کی درخواست

بدھ 1 اپریل 2020 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2020ء) عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر قومی ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کی جانب سے گھروں میں ہی رہتے ہوئے ٹیبل ٹینس ڈے منانے کی درخواست کی گئی ہے۔پاکستان کی طرح دنیا بھر میں ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے 6 اپریل کو منایا جائیگا جس پر کھلاڑیوں کی جانب سے عوام کو درخواست کی گئی کہ ٹیبل ٹینس کھیلنے کے شوقین گھروں میں ہی اپنی وڈیوز بنائیں اور دنیا کو سوشل میڈیا کے زریعے دکھائیں۔

(جاری ہے)

کھلاڑی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں ہمیں گھروں میں رہتے ہو ئے ٹیبل ٹینس کھیلنا ہے۔ٹیبل ٹینس کھلاڑی نیشنل جونیئر چیمپئن پرنیازمان کا کہنا ہے کہ گھروں میں کھیل کر یہ پیغام دیا جا سکتا ہے کہ ان دنوں گھر میں ہی رہنا ضروری ہے، فیملی کے ساتھ یا انفرادی طور پر کھیلنے کی ویڈیوز بنا کر دنیا کو بتائیں کہ آپ گھر پر ہیں۔دوسری جانب انٹر نیشنل کھلاڑی کاشف رزاق نے کہا کہ ورلڈ ٹیبل ٹینس ڈے کا یہی پیغام ہے کہ گھروں میں رہیں محفوظ رہیں۔پاکستانی ٹیبل ٹینس ٹیم کی کوچ صبا وارث نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچائوکے لیے کھلاڑیوں کو ترغیب دے رہے ہیں کہ گھروں میں ٹریننگ کریں۔