پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کا کرونا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد آن لائن پروگرام کا آغاز

جمعرات 2 اپریل 2020 13:40

پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کا کرونا سے پیدا ہونے والی صورتحال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2020ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے کرونا سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد آن لائن پروگرام شروع کئے ہیں۔اس سلسلہ میں فلم بنانے کے مقابلہ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان پی این سی اے کے مطابق نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کئے جارھے ہیں۔اور شارٹ فلم بنانے کا مقابلہ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

اس میں نوجوانوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ ڈاکومینٹریز،میوزیکل اور دیگر موضوعات پہ شارٹ فلمیں بنائیں۔مقابلہ جیتنے والے کو نقعد انعام کے علاوہ تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی۔پی این سی اے کے زیر اہتمام ثقافت کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جارھے ہیں۔البتہ کرونا کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد وہاں سرگرمیاں معطل کرنے کی بجائے آن لائن پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے ڈاکٹر فوذیہ سعید کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موجود آرٹس کونسلز کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ پی این سی اے ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز ہے اور یہاں مختلف رنگا رنگ پروگرام پیش کئے جاتے ہیں۔راولپنڈی آرٹس کونسل ،مری آرٹس کونسل،گوجرانوالا آرٹس کونسل فن و ثقافت کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔ادھر کراچی آرٹس کونسل اور لاہور آرٹس کونسل میں بھی ثقافت کے فروغ کے لئے مختلف پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔پی این سی اے نے بھی بچوں کے علاوہ مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کے لئے پروگرام ترتیب دئیے ہیں۔پتلی تماشہ دوبارہ پیش کیا جارہا ہے۔جبکہ موسیقی کے پروگراموں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔