دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر فروری تک 99 ارب روپے کے اخراجات ہوئے، اسد عمر کی زیر صدارت بریفنگ

جمعرات 2 اپریل 2020 17:21

دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر فروری تک 99 ارب روپے کے اخراجات ہوئے، اسد عمر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2020ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں بتایاگیاکہ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر فروری تک 99 ارب روپے کے اخراجات ہوئے۔

(جاری ہے)

بتایاگیاکہ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی زمین کی خریداری کے لیے 94 ارب روپے خرچ ہوئے، واپڈا منصوبے کے مرکزی ڈیم اور متعلقہ اسٹرکچر کا کنٹریکٹ آئندہ چند ہفتوں میں دے گا،منصوبے پر رواں سال تعمیراتی کام پر 61 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ بریفنگ میں بتایاگیاکہ منصوبے کے چھ حصوں کا مرحلہ وار کنٹریکٹ دیا جائے گا، ڈیم ستمبر 2027 اور منصوبے کی مکمل تکمیل مارچ 2028 میں متوقع ہے،وزیراعظم ڈیم فنڈ میں 12.17 ارب روپے موجود ہیں۔