کورونا کا مقابلہ مکمل دلجمعی سے کرنے کیلئے وفاق اور وفاقی ادارے صوبوں کی ہر ممکن مدد کریں،نیر بخاری

سرکاری و ریاستی وسائل کا رخ سطح غربت سے نیچے غریبوں کی طرف موڑ دیا جائے،سیکرٹری جنرل پیپلز ارٹی

جمعرات 2 اپریل 2020 18:15

کورونا کا مقابلہ مکمل دلجمعی سے کرنے کیلئے وفاق اور وفاقی ادارے صوبوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2020ء) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے کہا ہے کہ کورونا کا مقابلہ مکمل دلجمعی سے کرنے کیلئے وفاق اور وفاقی ادارے صوبوں کی ہر ممکن مدد کریں۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ شہریوں کی بلا امتیاز و تفریق امداد و حفاظت حکومتوں کا فرض اور زمہ داری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری و ریاستی وسائل کا رخ سطح غربت سے نیچے غریبوں کی طرف موڑ دیا جائے،بھوک افلاس بے روزگاری کا وائرس کورونا سے زیادہ مہلک ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں دگنا اضافہ کیا جائے، حکومتی جماعت اصلاحی تنقید سننے کا حوصلہ پیدا کرے۔ انہوںنے کہاکہ سوشل میڈیا پر نفرتیں پھیلانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، میڈیا جہاںمہلک وباء کی آگاہی میں مددگار ہے وہاں حکومتی کوتاہیوں کی نشاندہی بھی اس کا کام ہے۔نیر بخاری نے کہاکہ پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی کٹس اور سازو سامان فراہمی یقینی بنائی جائے، شدید بارشوں اور ڑالہ باری سے متاثرہ علاقے آفت زدہ قرار دیئے جائیں،کھڑی فصلیں تباہ ہونے سے کاشتکاروں کا بڑا نقصان ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت متاثرین کو فوری مالی امدادی پیکج کا اعلان کرے۔