ایمریٹس اسکائی کارگو نے کارگو کی ریکارڈ آمد و رفت کر کے پاکستان کے ساتھ اپنے عزم کا اعادہ کیا
COVID-19 کی عالمی وباء کے تناظر میں پیدا ہونے والے مشکل حالات کے تناظر میں ایمریٹس نے ضروری اشیاء کی ریکارڈ ساز ترسیل کر کے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کر لیا
جمعرات 2 اپریل 2020 19:48
پاکستان سے بر آمد ہونے والی اشیاء میں گوشت ، مچھلی اور سبزیاں شامل تھیں جبکہ در آمد ہونے والی اشیاء میں ادویات ، ٹیسٹنگ مشینز ، دیگر طبی آلات ، صنعتی مشینری ، ڈرلنگ کے آلات اور عام استعمال کی اشیاء شامل تھیں ۔
مسافر پروازوں کی بندش کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالیہ مسائل کے باوجود ایمریٹس اسکائی کارگو اس امر کو یقینی بنا رہا ہے کہ ہفتہ وار چار کارگو پروازوں کے ذریعے اشیائے خو رد نوش اور طبی اشیاء کی پاکستان سے درآمداور بر آمد کراچی اور لاہور کیلئے چلنے والی ایک ایک پرواز کی بدولت جاری رہیں ۔
(جاری ہے)
حالیہ ہفتوں میں ایمریٹس اسکائی کارگوں نے تقریباََ 100 ٹن امدادی سامان ، بشمول میلان کے ہسپتال کیلئے 55 ٹن آلات اور 55 ٹن حساس در جہ حرارت والی ادویات نیو یارک پہنچائی ہیں۔ مارچ اور اپریل میں کارگو ایئر لائن چہرے کے ماسک اور دیگر آلات کی ترسیل کیلئے بڈ ا پیسٹ کیلئے نو چارٹرڈ طیارے چلائے گا۔ ایمریٹس اسکائی کارگو مشرق وسطیٰ کے اطراف میں غذائی اشیاء کی ترسیل کیلئے بھی نمایاں اقدامات کر رہا ہے اور اس کی خصوصی پر وازیں بر صغیر اور افریقہ سے ٹنوں میں کم معیاد والی اشیاء دبئی اور مشرق وسطیٰ کے دیگر مقامات پر پہنچا رہے ہیں۔
ایمریٹس کے ڈویژنل سینئر وائس پریزیڈینٹ ، کارگو ، نبیل سلطان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ” اس کڑے وقت میں ہمارا پختہ عزم ہے کہ ایمریٹس اسکائی کارگو ضروری سامان کی ترسیل کیلئے ایک ایسا مثبت کردار ادا کرے جس کے باعث ضروری اشیاء جیسے کہ غذائی اجناس ، ادویات، آلات ، مشینری اور کاروبار کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کیلئے درکار ساز و سامان کی فراہمی جاری رہے۔ ایک بہت اہم اور کسٹمر کی ضرورت پر توجہ رکھنے والے کاروبار کی حیثیت سے ہم نے اپنے کارگو آپریشن کیلئے بہت کم وقت میں ایک نیا نیٹ ورک اور نیا نظام الاوقات مرتب کر لیا ہے ۔ ہم نے اپنے وسیع کنجائش والے مسافر بردار طیارے بوئنگ 777 کی گنجائش کو اپنے فریٹر طیارے میں موجود گنجائش کی مطابقت سے مرتب کیا ہے۔
مزید براں اپنے آپریشن کو مزید مستحکم کرنے اور اخرجات مین کمی لانے کیلئے ہم نے عارضی طور پر اپنا تمام کارگو ہینڈلنگ آپریشن دبئی کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر منتقل کر دیا ہے ۔ہم مل کر اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہم دنیا کے مختلف ممالک سے آنیوالی اپنے کسٹمرز کی مانگ کو جلد سے جلد پورا کریں ۔
ایمریٹس اسکائی کارگو کے کارگو کے عالمی آپریشن کیلئے جاری کردہ نئے نظام الاوقات میں بوئنگ 777کے مسافر بردار طیارے پر چلنے والی کارگو پروازیں بھی شامل ہیں یہ طیارے ہر پرواز میں تقریباََ 40 ٹن کی گنجائش نچلے ڈیک میں فراہم کریں گے اور ایمریٹس کے فریٹر ظیاروں پر فراہم کی جانے والی گنجائش کو سہارا دیں گے۔ یہ کارگو پروازیں مشرق وسطیٰ ، افریقہ، ایشیاء ، یورپ اور آسٹریلیاء کے 30 مقامات کے لئے چلائی جائیں گی اور ان میں سے زیادہ تر مقامات کیلئے روزانیہ یا ہقتہ وار بنیاد پر ایک سے زیادہ پروازیں چلائی جائیں گی۔
پہلی اپریل ، 2020 سے ایمریٹس اسکائی کارگو اپنا کارگو ہینڈلنگ کا تمام آپریشن دبئی کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر منتقل کر دے گا اور اسکائی سینٹرل DWC پر آپریشن کو عارضی طور پر منتقل کردے گا۔ اس اقدام کی بدولت فریٹرز اور ایمریٹس کے مسافر طیاروں پر منتقل کئے گئے کارگو آپریشن میں بہتری آئے گی۔
ایمریٹس اسکائی کارگوکے آپریشن کے شیڈول کے بارے میں مزید معلومات ایئر کارگو کیریئر کی ویب سائٹ سے ھاصل کی جا سکتی ہیں ۔
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.