ٹی بی کی ویکسین کورونا وائرس سے لڑنے میں مددگار ثابت ؟

ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ایسے ممالک جہاں پیدائش کے وقت بچوں کو ٹی بی کی ویکسین دی جاتی ہے وہاں کورونا اور اس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی شرح بہت کم ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 3 اپریل 2020 11:18

ٹی بی کی ویکسین کورونا وائرس سے لڑنے میں مددگار ثابت ؟
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 اپریل 2020ء) ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ایسے ممالک جہاں پیدائش کے وقت بچوں کو ٹی بی کی ویکسین دی جاتی ہے وہاں کورونا اور اس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی شرح بہت کم ہے۔ابتدائی تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ ایسے ممالک جہاں بی سی جی ویکسین شہریوں کے لیے لازمی قرار دے دی گئی ہے وہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور اس کی وجہ سے ہونے والی اموات کی شرح بہت کم ہے ۔

جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ یہ صرف ایک تعلق ہے لیکن کم ازکم چھ ممالک میں ماہرین طب تجربات کے دوران کام کرنے والے عملے اور بوڑھے افراد کو دی جارہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے آیا اس کی وجہ سے کورونا وائرس کا مرض جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔نیویارک انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی جانب سے اس حوالے سے کی جانے والی تحقیق میں سب سے پہلے اس بات پر غور کیا گیا کہ جاپان میں وائرس کے کیس بہت کم ہے تو کیوں ہیں۔

(جاری ہے)

جاپان وہ ملک ہے جہاں چین کے بعد سب سے پہلے یہ کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوئے تھے تاہم یہاں لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا گیا۔ڈاکٹراوتازو کہتے ہیں کہ بی سی جی ویکسین کی وجہ سے نہ صرف ٹی بی بی بلکہ دیگر مختلف اقسام کے وبائی امراض سے بچاؤ کے ثبوت ملے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ محققین کی ٹیم نے ان تمام اعدادوشمار پر غور کرنا شروع کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے ممالک جو زیادہ آمدنی والے ہیں اور وہاں بی سی جی ویکسین نہیں دی جاتی ان میں امریکہ اور اٹلی شامل ہیں۔تاہم سپین ،فرانس ایران، برطانیہ اور جرمنی ایسے ممالک ہیں جہاں کئی برس قبل ویکسین دینے کی پالیسی گئی تھی۔چین میں بھی بی سی جی ویکسین پلانا ضروری ہے تاہم 1976 سے قبل وہاں یہ پالیسی لازمی نہیں تھی۔