انسان کورونا سے صحتیابی کے بعد بھی وائرس کا شکارہوسکتا ہے

کورونا سے صحت یاب ہونے والے 14 فیصد افراد دوبارہ اس مہلک وائرس میں مبتلا ہو گئے ،ماہرین

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعہ 3 اپریل 2020 12:02

انسان کورونا سے صحتیابی کے بعد بھی وائرس کا شکارہوسکتا ہے
ٹوکیو( پوائنٹ اخبار تازہ ترین 3 اپریل 2020ء ) انسان کورونا وائرس سے صحتیابی کے بعد بھی کوروناوائرس کا شکار ہو سکتا ہے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں صحت یاب ہونے والے افرد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ ایک اچھی چیز ہے۔ تاہم صحتیاب ہونے والے افراد دوبارہ اس مہلک وائرس میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ اس حوالے سے جاپان کے ڈاکٹرز نے ایک 70 سالہ شخص پر مشاہدہ بھی کیا۔

  70سالہ شخص کورونا  سے صحتیاب ہو کر اپنی روزمرہ زندگی کی جانب لوٹ گیا تھا ۔ تاہم اسی دوران صحتیاب ہونے والے شخص ک طبعیت نہ ساز ہوئی دوبارہ ہسپتال منتقل کیا گیا تو معلوم ہواکہ کورونا میں دوبارہ مبتلا ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ وہ واحد شخص نہیں جو دوبارہ کورونا وائرس  میں مبتلا ہوا ہو بلکہ بہت سے افراد کے ساتھ مشاہدہ کیا گیا ہےجو کورونا وائرس سے صحتیاب ہو کر دوبارہ اس مہلک وائرس  میں مبتلا ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سپین میں بائیو ٹٰکنالوجی کے قومی مرکز سے تعلق رکھنے والے وائرولوجسٹ لوئس ایہوانس کا کہنا ہے کم از کم 14 فیصد مریضوں میں دوبارہ وائرس پایا گیا ۔جن کا صحت یابی کے بعد کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کوئی نیا مرض نہیں بلکہ اسی مرض کی واپسی ہے۔ علاج کے دوران جن  قوت  مدافعتی بڑھتی ہے  تو کورونا وائرس  جسم  کے کسی حصہ میں جگہ بنا لیتا ہے اور جسے ہی قوت مدافعت کم ہوتی  ہے کورونا اس پر  دوبارہ حملہ  آور ہو جاتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ کچھ وائرس ایسے ہوتے ہیں جو جسم میں تین ماہ یا اس سے زیادہ عرصے تک چھپے رہ سکتے ہیں۔ تاہم کورونا وائرس سے صحتیاب سے دوبارہ اس میں مبتلا ہونے میں بہت کم وقفہ ہے۔ جس نے سائنسدانوں کو مخمصے میں ڈآل دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :