اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کیلئے پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم شروع

پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے اٹلی کی مختلف یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلبا میں ماسک اور گلوز تقسیم کیے گئے

جمعہ 3 اپریل 2020 13:29

اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کیلئے پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے کورونا ..
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کیلئے پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم شروع کر دی گئی ۔ جمعہ کو پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے اٹلی کی مختلف یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلبا میں ماسک اور گلوز تقسیم کیے گئے۔ پاکستان سفارتخانہ اٹلی کے مطابق ہمارے طلبہ و طالبات کی بہبود حکومتِ پاکستان اور سفارتخانہ کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سفارتخانہ تمام پاکستانی کمیونٹی سے درخواست کرتا ہے کہ اپنے گھروں سے بلا ضرورت نکلنے سے گریز کریں۔انہوںنے کہاکہ اٹلی میں مقیم پاکستانی عالمی ادارہِ صحت کے وضع کردہ اصولوں پر من و عن عمل کریں،بیماری کی صورت میں اطالوی حکومت کی جانب سے بنائی گئی ہیلپ لائن 1500 پر کال کر کے ایمبولینس کا انتظار کریں۔ انہوںنے کہاکہ سفارتخانہ مشکل کی اس گھڑی میں اٹلی میں تمام کمیونٹی ممبران کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہے۔