مستحق لوگ وزیراعظم ریلیف فنڈ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ،غزل غازی

جمعہ 3 اپریل 2020 16:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) تحریک انصاف کی رہنما و ڈویژنل صدر سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ غزل غازی نے کہا ہے کہ اس وقت پوری قوم وزیراعظم کے ساتھ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا ہے کہ بے روزگاری کے اس دور میں وزیراعظم نے غریب لوگوں اور خاص طور پر نوجوانوں کیلئے نہ صرف ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے بلکہ ان کی مدد کیلئے فنڈز بھی مقرر کر دیئے ہیں ایسے میں نوجوان اور مستحق لوگوں کو چاہیے کہ وہ وزیراعظم ریلیف فنڈ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔ انہوںنے عوام اور خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے گھروں میں رہیں اور اللہ سے توبہ کریں۔