پاکستان میں وینٹیلیٹرز کے کلینیکل ٹرایلز مختلف ہسپتال میں شروع ہو رہے ہیں، فواد چوہدری

ہفتہ 4 اپریل 2020 14:34

پاکستان میں وینٹیلیٹرز کے کلینیکل ٹرایلز مختلف ہسپتال میں شروع ہو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں وینٹیلیٹرز کے کلینیکل ٹرایلز مختلف ہسپتال میں شروع ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کلینیکل ٹرائل جناح ہسپتال لاہور،انڈس ہسپتال کراچی اور سی ایم ایچ راولپنڈی میں شروع ہو رہے ہیں۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے دو approved designاس فائنل مرحلے کیلئے سلیکٹ کئے گئے ہیں، میڈیکل انجینئرنگ میں یہ پاکستان کی بڑی پیش رفت ہے۔