Live Updates

نواز شریف اورمریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کا تحریری فیصلہ جاری

ریفرنس کے بغیر کیس کی سماعت کرنا عدالتی وقت کا ضیاع ہے.احتساب عدالت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 4 اپریل 2020 14:39

نواز شریف اورمریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کا تحریری فیصلہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اپریل۔2020ء) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے.

(جاری ہے)

احتساب عدالت لاہور کے ایڈمن جج جواد الحسن نے یہ تحریری فیصلہ جاری کیا عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور یوسف عباس کی لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہوچکی ہے.

احتساب عدالت کے تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے چوہدری شوگر ملز کا ریفرنس ابھی دائر نہیں کیا گیا، ریفرنس کے بغیر کیس کی سماعت کرنا عدالتی وقت کا ضیاع ہے تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تینوں ملزمان کو ریفرنس دائر ہونے پر طلب کیا جائے گا. احتساب عدالت لاہور نے اپنے تحریری فیصلے میں کیس کی فائل ریکارڈ روم بھیجنے کا حکم بھی دیا ہے.

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات