ریلیف پلان قابل عمل ہوتے ہی درخواستوں کے ڈھیر لگ گئے،پہلے دن ہی5.4 بلین ڈالر سے زیادہ قرض مانگ لیا

اتوار 5 اپریل 2020 00:50

واشنگٹن ۔ 4 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) امریکہ میں کورونا وائرس ریلیف پلان قابل عمل ہوتے ہی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں نے درخواستوں کے ڈھیر لگا دیے ،ایک ہی روز میں ٹرمپ حکومت سے 5.4 بلین ڈالر سے زیادہ کی وائرس ریلیف لون مانگ لیے۔

(جاری ہے)

فیڈرل سمال بزنسز ایدمنسٹریشن کی سربراہ جوویٹا کارانزہ نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ انہیں ایسی 17,503 کمپنیوں جن کے ملازمین کی تعداد 500 یا اس سے کم ہے کی درخواستیں پہلے ہی روز مقامی بینکوں کے ذریعے موصول ہوئی ہیں جنہوں نے کم از کم کل 5.4 بلین ڈالر سے بھی زیادہ لون مانگا ہے تاکہ وہ ملازمین کو تنخواہیں ادا کر سکیں۔

انہوں نے بتایاکہ یہ پلان صدر ٹرمپ کے اعلان کردہ 2.2 ٹریلین ڈالر کے ریلیف پیکیج کا حصہ ہے جس کے تحت سمال اور میڈیم سائز کاروباری اداروں کو 350 ڈالر قرضے دیے جائیں گے۔