راولپنڈی ، سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری نرخنامے جاری

اتوار 5 اپریل 2020 12:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر لاک ڈائون کی صورتحال کے پیش نظر منافع خوروں کے خلاف کریک ڈائون کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی سہولت کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھلوں کے نرخنامے جاری کر دیئے ہیں اور صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں میں خریداری کے دوران اشیاء خوردو نوش کی قیمت ضرور چیک کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 0800-02345 پر رابطہ کریں یا ایپ "Qeemat Punjab" پر شکایت درج کریں تاکہ منافع خوروں کے خلاف کاروائی کی جا سکے، اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ نرخنامہ کے مطابق شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں آلو 42، پیاز 64، ٹماٹر30 ، لہسن 370، ادرک 365، شملہ مرچ 70، پھول گوبی 42، بینگن 46، بھنڈی 145، اروی 170، مٹر46، ٹینڈا 62 اور شلجم 34 روپے فی کلو دستیاب ہیں، نرخ نامہ کے مطابق پھلوں میں سیب کی قیمت 70 سے 180، کیلا 55 سے 110، خربوزہ 55، کھجور ایرانی 230 ، سٹابری120 اور امرود 84 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ کینو، شکری و مسمی 60 سے 145، انڈہ شیور116 روپے درجن اور مرغی گوشت 184 روپے کلو میں دستیاب ہے۔