ساہیوال، کرونا کی وباء سے احتیاط کے ذریعے ہی بچا جاسکتاہے، ڈاکٹر احسن انوار

اتوار 5 اپریل 2020 18:25

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) ماہر امراض جلد مخصوصہ اینڈ کاسمیٹک کنسلٹنٹ ڈاکٹر احسن انوار شیخ نے کہاہے کہ کرونا کی وباء سے احتیاط کے ذریعے ہی بچا جاسکتاہے۔ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کی تدابیر میں سب سے اہم اپنے ہاتھوںکو باقاعدگی سے 20سی40سکینڈ ز تک دھولیں۔ ہم کم از کم ایک قدم کے فاصلے پر ایک دوسرے سے دور رہیں۔

گلے ملنے سے اجتناب کریں اور کھانسی زکام کی صورت میںایک میٹر کا فاصلہ رکھیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میں انہوںنے کہاکہ ڈاکٹرز اور دوسرا صحت کاعملہ جو کرونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کررہا ہے وہ میڈیکل کٹ اور فیس ماسک ضرورپہنے۔ کھانسی اور چھینکتے وقت ٹشو کا استعمال لازمی کریں اور اگر کسی کو 14دن گزرنے کے بعدبھی نزلہ ‘زکام ‘بخار اور کھانسی کی صورت میں آرام نہیں آرہا تو وہ فوری ڈاکٹرز سے رابطہ کرے ۔ انہوںنے شہریوںسے اپیل کی کہ وہ گھروں میں بیٹھے دیسی ٹوٹکوں سے گریزکریں ۔کروناوائرس سے بچائو کیلئے غیر ضروری گھروں سے نکلنے سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :