امریکا میں مسلسل پانچویں روز ایک ہزار سے زائد اموات ریکارڈ

آئرش وزیراعظم نے کورونا سے لڑنے کے لیے خود کو پھر سے ڈاکٹر کی حیثیت سے رجسٹرڈ کرالیا

پیر 6 اپریل 2020 13:07

امریکا میں مسلسل پانچویں روز ایک ہزار سے زائد اموات ریکارڈ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا میں مسلسل پانچویں روز ایک ہزار سے زائد اموات ہونے کے بعد مجموعی تعداد ساڑھے 9 ہزار تک پہنچ گئی اور بیماروں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک کے بعد نیوجرسی اور نیوآرلینز کورونا وائرس کے نئے گڑھ بن گئے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگلا ہفتہ قیامت خیز ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے بیماری کیخلاف انسداد ملیریا کی دوائی کا ذخیرہ کرلیا گیا ہے۔ادھر اسپین، اٹلی، فرانس، جرمنی، بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں بھی بڑی تعداد میں لوگ جان سے گئے جبکہ آئرش وزیراعظم نے کورونا سے لڑنے کے لیے خود کو پھر سے ڈاکٹر کی حیثیت سے رجسٹرڈ کرالیا۔