کوروناوائرس کے شبہ ُ میں ڈائریکٹر جنرل سی آر پی ایف سمیت دو سو اہلکار قرنطینہ میں چلے گئے

پیر 6 اپریل 2020 13:11

کوروناوائرس کے شبہ ُ میں ڈائریکٹر جنرل سی آر پی ایف سمیت دو سو اہلکار ..
نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل اے پی مہیشوری سمیت دوسو سے زائد اہلکاروں کو کورونا وائرس کے شبہ میں قرنطینہ میں رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ فیصلہ سی آر پی ایف کے چیف میڈیکل آفیسر میں مہلک وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد فورس کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل سمیت تقریبا دوسو اہلکاروں کی فہرست تیار کئے جانے کے بعد کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل سمیت 8 اہلکاروںکو علیحدہ کردیاگیا ہے۔چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دیپک میں کورونا وائر س کی تصدیق ہونے کے بعد اسسٹنٹ کمانڈنٹ سی آر پی ایف پی راجہ کو بھی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ پی راجہ کے ساتھ رابطے میں رہنے والے تقریبا دو سو اہلکاروں کو قرنطینہ میں رکھا گیا اور پی راجہ کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد مزید اقدامات کئے جائیں گے ۔ فورس کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق فہرست میں شامل تمام اہلکاروںکو انکے ٹیسٹوںکی رپورٹیں آنے تک گھروں یا سی آر پی ایف کیمپ میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔