موجودہ ملکی حالات میں مخیر حضرات کا کردار لائق ِتحسین ہے، ڈپٹی کمشنر

پیر 6 اپریل 2020 16:50

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) چیئرمین اور سیز پاکستان کمیٹی چوہدری اختر کی جانب سے تین سوسے زائد مستحق گھروں میں ذاتی جیب سے راشن فراہم کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ ، پاکستان تحریک ِ انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری افتخار حسین گوندل اورچوہدری اختر علی نے دیگر مخیر حضرات کے ہمراہ مستحق گھرانوں میں راشن اور نقد رقم بھی تقسیم کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں مخیر حضرات کا کردار لائق ِتحسین ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ سفید پوش افراد موجودہ حالات میں اضطراب کا شکار ہیں اور مخیر حضرات کی جانب سے ایسے افراد کی نشاندہی اور انہیں راشن فراہم کرنا اجر ِعظیم ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزیدکہاکہ حکومت دیہاڑی دار اور روزانہ کی اُجرت کمانے والے افراد اور خاندانوں کے مسائل سے بخوبی طور آگاہ ہیں اور اپنے خزانوں کے دروازے اُن کیلئے کھول دیئے ہیں۔ اُنہوںنے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہمیں یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگااور مالی مشکلات کے شکار افراد کی نشاندہی کر کے انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنا ہو گی۔