انٹر بینک مارکیٹ، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر22پیسے کے اضافے سی166.98روپے ہوگیا

پیر 6 اپریل 2020 20:22

انٹر بینک مارکیٹ، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر22پیسے کے ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر22پیسے کے اضافے سی166.98روپے ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں پیر کو ڈالر کی طلب بڑھنے کے باعث قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور امریکی ڈالر22پیسے کے اضافے سے 166.98روپے کی سطح پرپہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید166.50روپے اور قیمت فروخت 166.50روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید177روپے اور قیمت فروخت 179روپے ہوگئی ۔برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 200روپے اور قیمت فروخت 202روپے جبکہ سعودی ریال کی قیمت خرید 42روپے اور قیمت فروخت 42.40روپے ہوگئی۔ اسی طرح یوے ای درہم کی قیمت خرید 43.50روپے اور قیمت فروخت 44روپے اور چینی یو آن کی قیمت خرید 21.40روپے اور قیمت فروخت 22.40روپے ہوگئی ۔