کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں سپیکر قومی اسمبلی کو سٹینڈنگ کمیٹیوں کے آن لائن اجلاسوں کی اجازت دینی چاہئے، نفیسہ شاہ

پیر 6 اپریل 2020 20:59

کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں سپیکر قومی اسمبلی کو سٹینڈنگ کمیٹیوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جیسی مہلک وباء سے پیدا شدہ صورتحال میں سپیکر قومی اسمبلی کو سٹینڈنگ کمیٹیوں کے آن لائن اجلاسوں کی اجازت دینی چاہئے، اس بحران کے وقت اہم اداروں کے دروازے بند نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا سے پیدا ہونے والے حالات میں حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنا اہم کردار ادا کرے اور حزب اختلاف کی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے، وفاقی حکومت اپنے اعلانات کو عملی جامہ پہنائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن کو کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت دی ہے کہ یہ وقت تنقید کرنے کا نہیں ساتھ مل کر اس وباء سے مقابلہ کرنے کا ہے۔