ہمیں خدا کی ذات سے اپنے گناہوں اور غلطیوں کی توبہ کرنی چاہیے ‘ افتخار عفی

آج خود کو جس قدر بے بس اور مجبور پایا شاید اس سے پہلے کبھی ایسا وقت نہیں آیا

منگل 7 اپریل 2020 11:51

ہمیں خدا کی ذات سے اپنے گناہوں اور غلطیوں کی توبہ کرنی چاہیے ‘ افتخار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) پاکستان کے معروف رائٹر و شاعر افتخار عفی نے کہا کہ ہمیں خدا کی ذات سے اپنے گناہوں اور غلطیوں کی توبہ کرنی چاہیے ،آج خود کو جس قدر بے بس اور مجبور پایا ہے شاید اس سے پہلے کبھی ایسا وقت نہیں آیا ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں افتخار عفی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء نے ہمیں اتنا بے بس کر دیا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو گود لے کر پیار بھی نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات انتہائی مشکل ہیں اور اس سے چھٹکارا پانے کیلئے خود کو گھروں تک محدود رکھناہوگا اور حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ ہمیں خدا کی ذات سے معافی مانگنی چاہیے اور یہ دعا کرنی چاہیے کہ اس آزمائش کو طویل نہ کیا جائے ۔