پاکستانیوں کی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے وطن روانگی ، بغداد ائیر پورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

سفیر ساجد بلال اور انکے عملے نے پھنسے پاکستانیوں کوبغداد کے ہوائی اڈے سے رخصت کیا،مسافروں کی تہہ دل سے پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے دعائیں

بدھ 8 اپریل 2020 12:37

پاکستانیوں کی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے وطن روانگی ، بغداد ائیر پورٹ ..
بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) عراق میں پھنسے پاکستانیوں کی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے وطن روانگی کے موقع پر بغداد ائیر پورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عراق میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال اور انکے عملے نے پھنسے پاکستانیوں کوبغداد کے ہوائی اڈے سے رخصت کیا،پھنسے مسافروں میں معذور، عورتیں، بوڑھے اور بچے بھی شامل تھے ۔ اس موقع پر بغداد ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا،مسافروں نے تہہ دل سے پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے دعائیں مانگیں۔ایمبیسڈر ساجد بلال نے جہاز کے عملے سے بھی ملاقات کی اور انکی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :