وزیراعظم نے مشکل وقت میں عوامی ریلیف کو سانپ اور سیڑھی کے کھیل میں الجھا دیا ہے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

ملک بھر میں بے شمار لوگ ایس ایم ایس کی ٹیکنالوجی کو نہیں سمجھتے،احساس پروگرام انتظار فرمائیے جیسا خود غرضانہ ڈرامہ ہے، بیان

بدھ 8 اپریل 2020 20:51

وزیراعظم نے مشکل وقت میں عوامی ریلیف کو سانپ اور سیڑھی کے کھیل میں الجھا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرنیز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اس مشکل وقت میں عوامی ریلیف کو سانپ اور سیڑھی کے کھیل میں الجھا دیا ہے،احساس پروگرام انتظار فرمائیے جیسا خود غرضانہ ڈرامہ ہے۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ ملک بھر میں بے شمار لوگ ایس ایم ایس کی ٹیکنالوجی کو نہیں سمجھتے۔

اگر کسی کم پڑھے لکھے سے ایس ایم ایس پر 15سوالات کئے جائیں تو کیسے ممکن ہے وہ ان سوالات کا جواب دے سکیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ جب کام کرنے کی نیت ہی نہ ہو تو میرٹ کا بہانہ بنایا جاتا ہے۔ قوم کو اس وقت ریاست کی امداد کی سخت ضرورت ہے لیکن ایک ماہ سے وزیراعظم ذہن ہی نہیں بنا سکے کہ عوام کی کوئی مدد بھی کرنی ہے۔

(جاری ہے)

انہون نے کہا کہ غریبوں کو وزیراعظم کی کھوکھلی ہمدردی کی ضرورت نہیں ہے جنہیں یہ نہیں کہ 18ہزار تنخواہ لینے والا سرکاری ملازم بھی غربت کی زندگی بسر کر رہا ہے۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عوام کے منتخب صدر آصف علی زرداری نے سوات اور سیلاب کے متاثرین جن کی تعداد 30لاکھ تھی کی مکمل بحالی تک ان کی کفالت کی اور پھر انہیں اپنے گھروں میں آباد بھی کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا لاک ڈا?ن کے حوالے سے بیانیے سے انتشار پیدا ہو رہا ہے۔ن