نوشہرہ ورکاں ۔کرونا وائرس، احتیاطی تدابیر کا بر وقت استعمال انسانی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت گوجرانوالہ

جمعرات 9 اپریل 2020 18:06

نوشہرہ ورکاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) دنیا اس وقت کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے اور پاکستان میں متاثرین کی تعداد چار ہزار سے زائد ہو چکی ہے،جس کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر کا بر وقت استعمال انسانی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت گوجرانوالہ ڈاکٹر جاوید اختر پڈھیر نے ایک ویڈیو پیغام میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ھے کہ گندم کی کٹائی اور گہائی کے دوران کرونا وائرس کی ایک دوسرے پر منتقلی کو روکنے کے لیے آپس میں تین فٹ کا فاصلہ رکھیں ،ایک دوسرے سے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے پرہیز کریں کٹائی اور گہائی کے دوران منہ ڈھانپ کر رکھیں اور دوران کام پانی کا استعمال رکھنے کے علاوہ اگر چھینک آجائے تو اپنے بازو سے ناک اور منہ ڈھانپ لیں۔ ان کا کہنا ھے کہ کرونا وائرس سے محفوظ رھنے کے لیے ان تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں جو محکمہ صحت کی جانب سے گاہے بگاہے جاری ہوتی رہتی ہیں۔