گندم پہلے آئوپہلے پائو کی بنیاد پر خریدی جائیگی‘صوبائی وزیر محنت وافردی قوت

پنجاب حکومت نے چھوٹے کاشتکاروں کے معاشی استحکام او ران سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدنے کیلئے ریکارڈ 158 ارب روپے مختص کئے ہیں‘انصر مجید خان

جمعہ 10 اپریل 2020 12:08

گندم پہلے آئوپہلے پائو کی بنیاد پر خریدی جائیگی‘صوبائی وزیر محنت ..
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء) صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت انصر مجید خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے چھوٹے کاشتکاروں کے معاشی استحکام او ران سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدنے کیلئے ریکارڈ 158 ارب روپے مختص کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گندم پہلے آئوپہلے پائو کی بنیاد پر خریدی جائیگی ۔ امسال گندم کی کم از کم قیمت خرید 14 سو روپے فی من مقرر کی گئی ہے اور کاشتکاروں کو سو بوری گندم پر نقد ادائیگی کی جائیگی۔

حکومت نے گرداوری اور فرد ملکیت کی شرط ختم کر دی ہے ۔ فی ایکڑ باردانہ کی مقدار متعین نہ ہوگی۔انہوں نے ضلع میں گندم خریداری مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فرد یا ادارہ بغیر فوڈ گرین لائسنس کے بغیر گندم خریدنے یا ذخیرہ کرنے کا مجاز نہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ امسال پنجاب میں گندم کی ریکارڈ پیداوار متوقع ہے ۔ گندم کی بین الصوبائی نقل وحمل پر پابندی عائد ہے او رخریداری کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

اجلاس میں بتایاگیا کہ ضلع سرگودہا میں رواں سال ایک لاکھ 35ہزار چار سو میٹرک ٹن گندم خریداری کا ٹارگٹ مقرر کیاگیا ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں 18ہزار میٹرک ٹن زیادہ ہے ۔ ضلع میں 13خریداری مراکز بنائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کو باردانہ 15اپریل سے شروع کیا جارہا ہے جبکہ خریداری 20اپریل سے شروع ہو گی ۔ پانچ سو بیگ یا ہزار پی پی بیگ سنٹر انچارج جاری کرے گا ۔

محکمہ خوراک کے پاس 89فیصد باردانہ موجود ہے ۔ کاشتکار کو سو کلو گرام پر 9روپے ڈلیوری چارجز ادا کرنے ہو ںگے۔کاشتکاروں کی راہنمائی کیلئے کنٹرول روم شکایات سیل قائم کر دیاگیا ہے جس کا نمبر 048.9230243ہے ۔ خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو بیٹھنے کیلئے کرسیاں ‘ میز ‘ سیایہ او رپانی سمیت دیگر تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ عملہ کی ڈیوٹیاں تفویض کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :