”قطر میں غیر ملکی کارکنان کو گرفتار اور ملک بدر کیا جا رہا ہے“
ایمنسٹی انٹرنیشل کی جانب سے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سینکڑوں غیر ملکیوں کو جو اپنا کرونا کا ٹیسٹ کروانا چاہتے تھے، انہیں گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا گیا
محمد عرفان جمعرات 16 اپریل 2020 11:43
(جاری ہے)
ایمنسٹی نے قطر میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے 20 افراد کے انٹرویو کیے جنہیں مارچ میں حراست میں لیا گیا۔ ان کی گرفتاری کی وجہ ان کی طرف سے 'کوویڈ۔
19' کا معائنہ کرانے کا مطالبہ تھا۔گرفتاری کے بعد انہیں کسی قسم کی طبی سہولت مہیا نہیں کی گئی بلکہ انہیں حراستی مراکز میں رکھا گیا۔ حراستی مراکز میں بنیادی ضروریات سے بھی محروم رکھا گیا اور اس کے بعد انہیں نیپال بھیج دیا گیا۔عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ قطر غیرملکی لیبر کو عالمی ادارہ صحت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ کار اورہدایات کی روشنی میں کسی قسم کی طبی مدد فراہم نہیں کر ہا ہے۔ لیبر کے ساتھ غیرمنصفانہ سلوک کیا جاتا ہے اور انہیں علاج کا مطالبہ کرنے پر گرفتار کرکے ملک بدر کردیا جاتا ہے۔عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ قطری حکومت کی جانب سے غیرملکی ملازمین کا کرونا کے ٹیسٹ کرانے میں عدم تعاون اور لیبر کے معاملے میں دوحا کا معاندانہ رویہ باعث تشویش ہے۔قطری حکومت کوملک میں کام کرنے والے کارکنوں کی ہرممکن مدد کرنا ہوگی اور قطر عالمی قوانین کے تحت ایسا کرنے کا پابند ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کی کوشش کرنے والے کئی غیرملکیوں کو اس وقت تک حراست میں لیا گیا ہے۔ گذشتہ جمعرات کو قطری پولیس نے ایسے 12 اور جمعہ کو 13 غیرملکیوں کو گرفتار کیا جو اپنا کورونا کا طبی معائنہ کرانا چاہتے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.