ماسک پہننے سے انکار پر باپ نے بیٹے کو مار ڈالا
بیٹا ماسک پہنے بغیر گھر سے باہر جا رہا تھا، تلخ کلامی کے بعد باپ نے بیٹے کا گلہ گھونٹ دیا
محمد عرفان بدھ 22 اپریل 2020 17:29
(جاری ہے)
تفصیلات کے کلکتہ کے ایک علاقے میں مقیم شخص بنسی دھر ملک نے اپنے بیٹے کو تلخ کلامی کے بعد مار ڈالا۔
ملزم کا بیٹا گھر سے باہر جا رہا تھا جب 78 سالہ باپ نے اسے ڈانٹا کہ وہ ماسک پہنے بغیر گھر سے نہ نکلے۔ مگر بیٹے نے والد کا کہنا ماننے کے بجائے اس سے بدتمیزی کی۔ اسی بات پر دونوں میں تُو تُو میں مَیں ہوئی تو باپ نے شدید غصّے میں آ کر اپنے 45 سالھ بیٹے کا گلہ گھونٹ کر اسے ہلاک کر دیا۔ والد نے اس واردات کے بعد پولیس اسٹیشن جا کر گرفتاری دے دی۔ تفتیش کے دوران والد نے اپنے جُرم کا اعتراف کر لیا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ذہنی مریض بیٹے کو تاکید کر رہا تھا کہ بغیر ماسک کے گھر سے باہر نہ جائے، کیونکہ ایسی صورت میں گھر کے تمام افراد کو بھی کورونا کا مرض لاحق ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ مگر وہ اپنی ضد پر اڑا رہا۔ پتا نہیں وہ کیوں اشتعال کی حالت میں اپنے ہوش و حواس سے بیگانہ ہو گیا کہ اپنے ہی پیارے بیٹے کی جان لے لی۔ واضح رہے کہ بھارت میں لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا مریضوں کی گنتی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک 18601 مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔ تاہم طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک ہزاروں ممکنہ مریض ایسے آئے ہیں، جن کی تشخیص نہیں ہو پا رہی۔ کورونا کے ہاتھوں مرنے والوں کی گنتی 590 ہو گئی ہے۔ جبکہ سینکڑوں افراد کی حالت تشویش ناک ہے ۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگلے چند روز میں درجنوں مزید افراد موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہجرتی پرندوں کے عالمی دن پر حشرات کے تحفظ کا عزم
-
کمیشن بنا رہے ہیں تو اس پر بھی کمیشن بنائیں کہ قائداعظم کی وفات کن حالات میں ہوئی
-
سولر پینلز کی قیمتیں 50 فیصد سے زائد کم ہو گئیں
-
افغانستان: گوتیرش کا بارشوں میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس
-
اگر ڈائیلاگ ہوا تو پھر عمران خان کی مرضی کے مطابق نہیں بلکہ غیرمشروط ہوگا
-
جب تک سیاسی جماعتیں سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گی موجودہ مسائل حل نہیں ہوں گے
-
رواں مالی سال میں خیبرپختونخواہ کے محصولات میں نمایاں اضافے کا امکان
-
حکومت پنجاب کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کیلئی20 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان
-
میں گارنٹی نہیں دیتا کہ ہماری جماعت کبھی اقتدار میں بھی آئے گی
-
اگر آئی ایم ایف کہتا کہ ملازمین پر ٹیکس لگائیں توبات کی جائے مزید ٹیکس نہیں لگا سکتے
-
پنجاب سے ن لیگ کا صفایا ہوگیا، حکمران پارٹیوں پر عوام کو اعتماد نہیں رہا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.