ڈرامہ ’’صدقے تمہارے‘‘میں عبداللہ کا کردار ادا کرنے کے لئے الجھن کے شکار تھا، بلال عباس خان

منگل 28 اپریل 2020 10:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2020ء) اداکار بلال عباس خان نے کہا کہ ڈرامہ ’’صدقے تمہارے‘‘میں عبداللہ کا کردار ادا کرنے کے لئے الجھن کے شکار تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پہلے وہ اس کردار ادا کرنے کے لئے شبہ کا شکار تھے کہ شائقین اسے عمران اشرف کے ادا کئے گئے کردار بھولے کی نقل سمجھیں گے لیکن سکرپٹ پڑھنے کے بعد اندازہ ہوا کہ یہ کردار بھولے سے بالکل مختلف ہے۔ اداکار اس ڈرامے میں ینمی زیدی کے ساتھ اداکاری کر جوہر دکھا رہے ہیں جو شائقین میں کا فی مقبولیت حا صل کررہا ہے۔