آٹزم کے بارے میں عوامی شعور و آگاہی پیدا کرنے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائے جائیں،ماہرین آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر ز ریسورس سنٹرکی حکومت سے اپیل

جمعرات 30 اپریل 2020 15:37

فیصل ۱ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2020ء) دنیا بھر میں آٹزم کا شکار بچوں کی بحالی کیلئے بہت سے ادارے کام کر رہے ہیں مگر بد قسمتی سے پاکستان میں اس بڑھتے ہوئے مرض کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جا رہی لہٰذا حکومت آٹزم کے بارے میں عوامی شعور و آگاہی پیدا کرنے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائے ۔آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر ز ریسورس سنٹرفیصل ۱ٓباد کے ماہرین آٹزم نے اے پی پی کو بتایا کہ آٹزم سنٹر فیصل آباد اپنے قیام سے لے کر اب تک لاتعداد آٹزم کے شکار بچوں کیلئے اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے اور اب تک آٹزم کے شکار لاتعداد بچے اور ان کے والدین اس ادارے کی خدمات سے مستفید ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈرز ریسورس سنٹرکا مقصد وسیع پیمانے پر تربیت یافتہ اساتذہ اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے لوگوں کو آٹزم کیلئے تیار اور لرننگ ڈس ایبیلیٹیز کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ ان کے ادارے کا بنیادی مقصد پورے ملک میں آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈرز کے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور والدین اور اساتذہ کو آٹزم کیلئے تیار کرنا ہے ۔

انہوںنے آٹزم کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ دنیا میں آٹزم کے شکارلوگوں کی بحالی کیلئے بہت سے ادارے کام کر رہے ہیں لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں آگہی کی کمی کی وجہ سے آٹزم پر کوئی کام نہیں ہو رہا اور والدین کی بہت بڑی تعداداپنے بچوں میں آٹزم کی علامات سے متعلق لاعلم ہوتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں موجود ہسپتالوں ، کالجوں ، سرکاری اور پرائیویٹ اداروںمیں موجودہ سہولتوں میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ آٹزم ایک ذہنی اختلال ہے جبکہ آٹزم کے شکار لوگ ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔انہوںنے توقع ظاہر کی کہ حکومت دیگر موذی امراض کی طرح آٹزم کے خاتمہ کیلئے بھی اپنے تمام وسائل بروئے کار لا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :