کپاس کی بہترفصل کے حصول کیلیے جڑی بوٹیوں کی تلفی ضروری ہے، ترجمان محکمہ زراعت

جمعہ 1 مئی 2020 17:05

قصور ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے ’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ کپاس کی بہترفصل کے حصول اور مناسب نشوونما کے لئے مقررہ کھادوں کابروقت استعمال اور جڑی بوٹیوں کی تلفی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

کپاس میں کرائی سوپرلااورٹرائیکوگراماکے کارڈلگاکر مفیدکیڑوں کی تعدادبڑھاکر دشمن کیڑوں کو موثرطورپر کنٹرول کیاجاسکتاہے‘نباتاتی جوئوں‘ سفید مکھی‘ تھرپس و دیگر رس چوسنے والے کیڑوں کی پہچان ضروری ہے تاکہ ان کابروقت تدارک کیاجاسکے۔