گوارے کی بہترین فصل کے حصول کیلئے ترقی دادہ اقسام بی آر90اور بی آر99 کاشت کرنے کی ہدایت

جمعہ 1 مئی 2020 17:05

قصور ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2020ء) محکمہ زراعت نے گوارے کی بہترین فصل کے حصول کیلئے کاشتکاروں کو ترقی دادہ اقسام بی آر90اور بی آر99 کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار مذکورہ منظورشدہ اقسام کا چارے کیلئے 20سی25کلوگرام اوربیج کیلئے 12 سے 15 کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کرکے بہترین فصل حاصل کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) قصور محمد نویدامجدنے ’’اے پی پی‘‘کو بتایاکہ گوارے کی کاشت کیلئے گرم آب و ہوا درکار ہوتی ہے جبکہ یہ فصل پانی کی کمی کو بھی کافی دیر تک برداشت کرلیتی ہے ۔ گوارے کی کاشت کیلئے ہلکی میراز مین جس میں زمین بالکل ہموار ہونی چاہئیے کیونکہ نشیبی جگہوں پر پانی کھڑے ہونے سے پودے مرجاتے ہیں اور اونچی جگہوں پرپانی نہ پہنچنے سے بھی اس کا اگائو درست نہیں ہوتا۔ انہوں نے بتایا کہ گوارے کو سبز کھاد کے طورپر بھی استعمال کیاجاسکتاہے تاہم اس صورت میں اس کی کاشت اپریل کی بجائے مئی میں کرنی چاہئیے ‘کاشت کے وقت ریتلی زمین ایک بوری ڈی اے پی فی ایکڑ ڈالیں۔

متعلقہ عنوان :