گندم کی کٹائی کے دوران ہارویسٹر کو آگ لگنے سے فصل جل کر خاکستر ہو گئی

جمعہ 1 مئی 2020 19:27

گوجرانوالہ ۔ یکم مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2020ء) گندم کی کٹائی کرتے ہوئے ہارویسٹر کو آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کی 30 ایکڑ گندم کی فصل جل کر خاکستر ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گائوں کوٹ اسائش میں زمیندار ابوبکر جنجوعہ کے ملازمین ہارویسٹر مشین سے گندم کی کٹائی کر رہے تھے کے ہارویسٹر مشین کو آگ لگ گئی جس نے گندم کی تیار فصل کو بھی لپیٹ میں لے لیا اور 20 لاکھ روپے مالیت کی 30 ایکڑتیار گندم جل کر خاکستر ہو گئی۔